بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

190 ملین پاؤنڈز کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

       
مناظر: 863 | 27 Feb 2024  

 

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیئے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0