بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 برس مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کا پیغام

       
مناظر: 549 | 27 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے آج 5 برس مکمل ہو گئے۔ پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہاکہ 27 فروری 2019 کے تاریخی دن پاکستانی عوام کےعزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔پاکستان نے بھارتی سیاسی تحفظات اورانتخابی خدشات کے باعث بلاجواز جارحیت کا جواب دیا۔
بیان مین کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک دور اندیشی سے امن کی خاطر طیارے کے پائلٹ کی گرفتاری اور مخالف قوت پر غلبہ حاصل کیا گیا۔ علاقائی سالمیت اور عوام کے خلاف جارحیت کا ہر دفعہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔
’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘
27 فروری کا دن پاکستانی عوام یقیناً سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا جسے آج 5 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
آج سے5 سال قبل پاکستان میں دراندازی کی صورت میں بھارت کو نہ صرف منہ کی کھانی پڑی بلکہ پاکستانی قوم کے لیے یہ دن فخر کی علامت بن گیا۔
27 فروری 2019 کو بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نے جرات مندی سے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، یوں کہیں آج کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے برتری کے تمام دعوؤں کو خاک میں ملا دیا تھا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے مگ ٹوئنٹی ون اور سخوئی تھرٹی طیارے مار گرائے گئے تھے، یہی نہیں پاک فوج نے آزاد کشمیر میں پیرا شوٹ سے اترنے والے اور مقامی افراد کے ہاتھوں لہو لہان ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ لیا اور پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چائے پلا کر رخصت کیا گیا تھا۔
آج بھی بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0