اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آتشزدگی سے کارگل کی تاریخی مسجد متاثر

       
مناظر: 293 | 27 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے کارگل میں آتشزدگی سے ایک تاریخی مسجدکو نقصان پہنچاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتوار کوشب برات کے موقع پر عبادات سے چند گھنٹے قبل آتشزدگی سے لداخ خطے میںبلتی بازار کی قدیم ترین مسجد کو نقصان پہنچاہے۔ آگ نے تیزی سے مسجد کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائربریگیڈکی گاڑیوںنے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے مسجد کونقصان پہنچا ہے تاہم قریبی عمارتیں بشمول ایک ملحقہ ‘امام بارگاہ’ اور رہائشی مکانات محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق آگ بظاہر شب برات کے موقع پر مسجد میں روشن کی گئی موم بتیوں کی وجہ سے لگی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0