بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بجلی کے سخت بحران کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر اندھیروں میں ڈوبا ہواہے، پی ڈی پی

       
مناظر: 561 | 28 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محبوبہ مفتی کی زیر قیادت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) نے مقبوضہ وادی کشمیر میں بجلی کی مسلسل بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید لوڈ شیڈنگ نے علاقے میں معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ڈی پی رہنما غلام نبی لون ہنجورا نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے موجودہ بحران کی وجہ سے کشمیر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اور کاروبار، تعلیم اور مریضوں کی دیکھ بھال بری طرح متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹروں پر موجود مریض بجلی کے بحران کی وجہ سے شدیدمتاثر ہیں، لوگ بجلی کے بھاری بل ادا کر رہے ہیں جبکہ محکمہ بجلی صارفین کو مناسب سپلائی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔مقبوضہ علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری بجلی کے سخت بحران نے علاقے میں تعمیر و ترقی کے مودی حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0