اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس آپریشن میں
6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،اس میں ایک سپاہی زخمی بھی ہواہے۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشت گرد ہلاک
مناظر: 743 | 29 Feb 2024