جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

پونچھ میں بھارتی فوجی، پلوامہ میں پولیس اہلکار زخمی

       
مناظر: 410 | 29 Feb 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی جبکہ ضلع پلوامہ میں بھارتی پولیس اہلکار فائرنگ کے حادثاتی واقعات میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی ضلع پونچھ کے علاقے کرشنا گھاٹی میں اس وقت زخمی ہوا جب اسکی سروس رائفل حادثاتی طور پر چل گئی۔فوجی کی رائفل گشت کے دوران پاؤں لڑکھڑانے کے باعث چل گئی۔زخمی اہلکار کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر میںضلع پلوامہ کے علاقے آریہال میںبھارتی پولیس اہلکار جہانگیر احمد خان سروس رائفل حادثاتی طورپر چلنے کے باعث زخمی ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0