جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری ، مودی حکومت نے مزیدچار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

       
مناظر: 717 | 29 Feb 2024  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو تحریک آزادی کی حمایت کی پاداش میں سزا دینے کیلئے مزید چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جو جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان میں بشیر احمد بٹ کے نام پر رجسٹرڈ 1 کنال 1 مرلہ زرعی اراضی، معراج الدین شاہ کی 19.5 مرلہ زرعی اراضی، فیاض احمد شاہ کی 2 کنال 15 مرلہ زرعی اراضی اور سیف الدین شاہ کی 2 کنال 15 مرلہ زرعی زمین شامل ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوںکے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ اس ناروا اقدام کا واحد مقصد کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔بھارتی فوجی کشمیریوں کو مفلوک الحال بنانے کیلئے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران ان کے گھروں کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ تاہم بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریکوں کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0