اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : مودی حکومت نے ”جموں و کشمیر مسلم کانفرنس“ پر بھی پابندی عائد کر دی

       
مناظر: 772 | 29 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک اور سیاسی تنظیم جموں و کشمیر مسلم کانفرنس پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ ذرائع  کے مطابق مسلم کانفرنس پر پابندی کا اعلان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس “پر اپنی پوسٹ میں کیا۔ یہ پابندی پر وفیسر عبدالغنی بٹ کی زیر قیادت جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور غلام نبی سمجھی کی زیر قیادت مسلم کانفرنس دونوں پر عائد کی گئی ہے ۔
قبل ازیں امیت شاہ نے منگل کے روز ایکس پر ایک اور پوسٹ میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر عائد پابندی میں مزید5سال کی توسیع کا اعلان کیاتھا ۔جماعت اسلامی پر پہلی مرتبہ 28فروری 2019 کو پانچ برس کےلئے پابندی عائدکی گئی تھی۔
مودی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، دختران ملت، تحریک حریت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی کررکھی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0