اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، حریت کانفرنس

       
مناظر: 680 | 29 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کرکے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں بشیر اندرابی، محمد یوسف نقاش، فاروق احمد، غلام نبی وار، عطاءاللہ، جاوید احمداور امتیاز احمد شیخ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ان پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پورے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر جیل میں تبدیل کرکے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ۔ انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا دیا گیا ہے اور ان سے انکے گھر، زمینیں اور دیگر املاک چھینی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوے بالکل بے بنیاد اور کھوکھلے ہیں ۔ انہوںنے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کاررائیوں اور بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل ،گرفتاری پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دیے بغیر خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔
حریت رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور جنگی جنوںکا نوٹس لیے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباؤ ڈالے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0