اتوار‬‮   19   اکتوبر‬‮   2025
 
 

رامبن میں سڑک حادثے میں 4افرادجاں بحق، 3زخمی

       
مناظر: 734 | 4 Mar 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیر کے روزضلع کے علاقے مالیگام اکھرال میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالواحد بالی، عنایت اللہ، محمد ایوب بالی اور ڈرائیور سجاد احمد شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔