بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:ڈوڈہ میں عمررسیدہ خاتون قتل

       
مناظر: 885 | 4 Mar 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک عمر رسیدہ خاتون کو قتل کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حملہ آور ضلع کے علاقے اکرم آباد میں مرسہ بیگم نامی خاتون کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ حملہ آور گھنائونا فعل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔مقتول کے پوتے امیر شیخ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0