جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بانڈی پورہ کے لوگ ایک دہائی سے زائد عرصے سے پینے کے صاف پانی سے محروم

       
مناظر: 889 | 4 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے رہائشی ایک دہائی سے زائد عرصے سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام کو بار بار کی اپیلوں اور پانی کی فراہمی کی یقین دہانیوں کے باوجود لوگ بالخصوص کنی باٹھی اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور وہ قدرتی چشموں اور ندی نالوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکام نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے جس کی وجہ سے لوگ مایوس ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو مسلسل پانی کی قلت کا سامناہے۔ انہوں نے ضلع میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو اجاگر کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0