بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ذاتیات کی بات ہوگی تو بات بہت دور تک جائے گی: وزیراعظم شہباز شریف

       
مناظر: 719 | 4 Mar 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذاتیات کی بات ہوگی تو بات بہت دور تک جائے گی۔
اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کےا جلاس میں بلاول بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح پتا چلا کہ محمود اچکزئی کے گھر کوئی چھاپہ پڑا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، محمود اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔ اس پر ایاز صادق نے کہا کہ مجھے اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران محمود اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں نے کوئی جذباتی تقریر کرنی ہے نہ کسی کو بے عزت کرنا ہے، ہمارے گھر پر 15 سال سے لڑائی ٹھونس دی، ہمارے 200 افراد مرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک جماعت سے نہیں چلے گا، ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو آئیے مل کر بیٹھیں، اس پارلیمنٹ میں جاسوسی اداروں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔
اس دوران سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار تھا،کل میری تقریر باربار روکی گئی، شہباز شریف کی تقریر نہیں روکی گئی، کیا وہ آسمان سے اترے تھے کہ ان کی تقریر نہیں کاٹی گئی، اس پر میں تحریک استحقاق پیش کررہا ہوں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0