جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی کے دورمیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں امن، گورننس، معیشت بری طرح متاثرہوئی: رمن بھلا

       
مناظر: 631 | 4 Mar 2024  

جموں(نیوز ڈیسک )  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر رمن بھلا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں علاقے میںامن، نظم ونسق اور معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رمن بھلا نے جموں میں جاری ایک بیان میں بڑھتی ہوئی قیمتوں، ریکارڈ بے روزگاری اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے لوگوں میںپیدا ہونی والی بے چینی کو اجاگر کیا۔انہوں نے بی جے پی کی تقسیم کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے ترقی پسند اور جمہوری پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ادھر مقبوضہ جموں وکشمیر میںکانگریس کے جنرل سیکریٹری ترنجیت سنگھ ٹونی نے بھی جموں و کشمیر کے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی علاقے کو درپیش اہم مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے نظم ونسق کے لئے حقیقی نمائندگی اور جوابدہی کی ضرورت پر زوردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0