بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیر میں پابندیاں مزید سخت

       
مناظر: 967 | 4 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے7مارچ کے مجوزہ دورے سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں حفاظتی اقدامات کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض حکام نے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے علاقے میں پابندیوں مزید سخت کردی ہیں اور لوگوں کی نگرانی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔سرینگر میں ریلی کے مقام بخشی اسٹیڈیم اوراس کے ارد گرد کے علاقوں تک خاص طور پر لوگوں کی رسائی کو محدود کردیاگیا ہے۔ ان علاقوں میں صرف مجاز سرکاری اہلکاروں کو ہی داخلے کی اجازت ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سرینگر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر متعدد ناکے اور چوکیاں قائم کی گئی ہیں اورجدید سکیننگ آلات سے لیس بھارتی فورسزکے اہلکار شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور افراد کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں۔حساس مقامات کی نگرانی کے لئے بھارتی فوجی مسلسل گشت کررہے ہیں جبکہ الیکٹرانک آلات اور ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے تاکہ جلسہ گاہ کے ارد گرد سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر سخت پابندی لگا دی گئی ہے۔ریلی کے مقام پر نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی)اور اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی)سمیت ایلیٹ یونٹس کو تعینات کیا گیا ہے جو مودی حکومت کے ”سب اچھا ہے”کے دعوے کے برعکس سیکورٹی خدشات کی سنگینی کو واضح کرتے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0