جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکومت کی ڈھٹائی ،لداخ کے عوام کا بنیادی حقوق سے محرومی پر غم و غصے کا اظہار

       
مناظر: 982 | 5 Mar 2024  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے خطے لداخ کے عوام نے لداخ ایپکس باڈی، کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور بھارتی وزارت داخلہ کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت کی طرف سے لداخ کے عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی اور چھٹے شیڈول میں شمولیت جیسے بنیادی مطالبات سے انکار پر انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں وفد سے مذاکرات میں مقبوضہ علاقے سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسیوں پرکڑی تنقید کی ۔لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے اپنے لوگوں کے حقوق کی وکالت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ انہوں نے اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور جموں وکشمیر کی دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کے بعد کشمیریوں کے بنیادی حقوق سے مودی حکومت کے انکار پر افسوس کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0