ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ کشمیریوں کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق ہے ، حریت کانفرنس آزاد کشمیر

       
مناظر: 459 | 5 Mar 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے 7مارچ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابقکل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور انکے بنیادی حقوق کومسلسل پامال کررہی ہے۔ انہوں نے دفعہ 370اور 35-Aکی منسوخی کو کشمیریوں کے حقوق پر براہ راست حملہ قرار دیا اور 5 اگست 2019 کے بعد سے بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں اضافے کی شدید مذمت کی ۔حریت رہنمائو ں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام ، جبری گرفتاریوں اور معاشی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے علاوہ جموں وکشمیر کو ایک قبرستان میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کررہی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0