بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، شاندار صلاحیتوں سے لبریز حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں شرکت

       
مناظر: 679 | 7 Mar 2024  

 

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایچ آئی ٹی میں حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر اور چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اہم حکام بھی شریک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حیدر ٹینک چینی کمپنی نورینکو اور پاکستان کی مختلف صنعتوں کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی، فائر پاور، تحفظ اور تدبیر کی خصوصیات کا حامل ہے، آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تکنیکی سنگ میل کی کامیابی پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔
اس سے قبل ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0