اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر کو مودی کے دورے سے قبل ڈرونز کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیدیا گیا

       
مناظر: 225 | 7 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کو نریندر مودی کے دورے کے موقع پر ڈرون اور کواڈ کاپٹر آپریشنز کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ڈرون رولز 2021کے رول 24(2)کے تحت اس فیصلے کوفوری طور پر نافذ کر دیا ہے۔ ڈرون رولز 2021کی متعلقہ دفعات کے مطابق ریڈ زون کے اندر تمام غیر مجاز ڈرون آپریشنز پر جرمانے کا سامنا کرنے پڑے گا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہاہم اس معاملے میں تمام ذمہ دار شہریوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔یہ اقدام مودی کے امن کے بیانیے کے برعکس ہے جس کا دعویٰ وہ علاقے میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0