اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔
مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خود کار ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں تین دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دہشت گرد گرفتار جن کے پاس سے اڈیاہ جیل کا نقشہ برامد صورت حال انتہائی خراب ہے عمران خان کا اتنا خوف ہے کہ نظام دین کچھ بھی کر گزرے گا اللہ رحم فرمائیں
— Waqar Malik (@RealWaqarMaliks) March 6, 2024
سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ، آئی ایس ڈیز اور خودکار ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔