اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا پاک فوج کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا خیر مقدم

       
مناظر: 816 | 7 Mar 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے پاک فوج کی طرف سے کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کی مکمل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کے اعادے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 263ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم و تشدد پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیاگیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی حکومت ، عوام اور مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے ان کے عزم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرنے والے کشمیر کے آزادی پسند عوام کے جذبہ حریت میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے۔

محمود ساغر نے کہاکہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کی اپنے منصفانہ جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو پختہ یقین ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں، پاکستان انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو زمینی حقائق تسلیم اور کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے عوام کو انکا حق خودارادیت دینا چاہیے ۔ محمود ساغر نے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0