اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت: سیمینار کے مقررین کا ملک میں صحافت کی آزادی ، صحافتی اقدار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور

       
مناظر: 291 | 8 Mar 2024  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں سرکردہ صحافیوں نے ایک سیمینار سے خطاب میں ملک میں صحافت کی آزادی کے تحفظ اور صحافتی اقدار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں ”کوگیٹو میڈیا فائونڈیشن (Cogito Media Foundation)کے زیر اہتمام ”انڈین میڈیا اور الیکشن کوریج“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کی صدارت پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری نے کی۔
سرکردہ صحافیوں نے انتخابی کوریج کے دوران درپیش چیلنجز سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
سیمینار کے دوران کوگیٹو میڈیا فائونڈیشن کے قیام کے مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیاکہ یہ ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جو متبادل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کررہی ہے۔
سیمینار کے معزز مقررین میں ایشیا ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اشرف علی باسطوی، نیوز کلک کے کنسلٹنگ ایڈیٹر بھاشا سنگھ، دی کوئنٹ کے پولیٹیکل ایڈیٹر آدتیہ مینن، سینئر صحافی پرشانت ٹنڈن، ایم ایکس نیوز کے ایڈیٹر شکیل احمد ، نوز نیٹ ورک کے بانی ایڈیٹر علی جاوید اور دیگر شامل تھے۔
ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے افتتاحی خطاب کیا اور ایشیا ٹائمز کے بانی ایڈیٹر اشرف علی بستوی نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔ پروگرام کی نظامت انصاف ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمان نے کی۔
ملت ٹائمز کے شمس تبریز قاسمی نے چیلنجوں کے مقابلہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا”کوگیٹو میڈیا فائونڈیشن معاشرے میں تنقیدی آوازیںسننے اور ان کی قدر کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
ایشیا ٹائمز کے اشرف علی باسطوی نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور مشترکہ کوششوں کے ساتھ آزادی صحافت کی وکالت کریں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0