اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ باردو برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔