جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا خواب ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 584 | 9 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا خواب ہے جنہیں بڑے پیمانے پر بھارتی ریاستی دہشت گردی، سیاسی ناانصافی اور خوف و ہراس کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے اور وہ انکے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے انہیں بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے وحشیانہ مظالم کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ مشکلات و مصائب کے باوجود اپنی مزاحمت عزم وہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا خطرناک گٹھ جوڑپڑوسی ملکوں کے لیے بھی شدید خطرے کا سبب ہے ، دنیا کو اس گٹھ جوڑ کے پیچھے کارفرما جارحانہ عزائم اور تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ آزادی کے ساتھ جینا اور بھارتی غلامی کا خاتمہ ہر کشمیری کا خواب ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیوں، گرفتاریوں اور جیلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان نے اقوام متحدہ پرزور دیا کہ وہ تنازعہ کے حل کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اس کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0