جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر: پولیس کو آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت

       
مناظر: 825 | 9 Mar 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پولیس کو آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق جموںخطے کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میںآزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شریدھر پاٹل کی زیر صدارت میں ان اضلاع کے تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں جنکا تحریک آزادی سے تعلق رہا ہے۔پولیس افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنی متنازعہ مردم شماری کا عمل بھی تیز کر دیا ہے۔یادرہے کہ بھارتی پولیس نے مقبوضہ علاقے میں لوگوں کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سمیت ذاتی کوائف جمع کرنے کے لیے ایک متنازعہ مردم شماری شروع کر رکھی ہے۔ پولیس نے گھروں میں ایک فارم تقسیم کیا ہے جس میں مکینوں اور بیرون ممالک آباد خاندان کے افراد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ فارم میں گھر کے ہر فرد کو اپنی اپنی تصاویر لگانا ہوگی اور ان سے انکے نام، جنس، عمر، پیشہ، گھر کے مالک سے تعلق، عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط، ، ملکیتی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ، گھر کے کسی فرد کے کسی غیر ملکی دورے کی تفصیلات وغیرہ طلب کی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0