جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

پولیس اہلکاروں نے نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کو لاتیں مار کر کچھ غلط نہیں کیا، بی جے پی رہنما کی زہر فشانی

       
مناظر: 944 | 9 Mar 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں سڑک کنارے نماز اداکرنے والے مسلمانوں پر پولیس تشدد کی جہاں دنیابھر میں مذمت کی جا رہی ہے لیکن بی جے پی کے انتہا پسند رہنما پولیس کی حمایت میں بھر پور بیان بازی کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی جے پی رہنما راجہ سنگھ جو نفرت انگیز بیان بازی کے لیے مشہور ہیں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس“ پر لکھا ”سڑک کنارے نماز ادا کرنا کونسی سمجھداری ہے، میں اس معاملے میں دلی پولیس کے ساتھ ہوںجس نے کچھ غلط نہیں کیا۔“
یاد رہے کہ گزشتہ روز نئی دلی کے علاقے اندر لوک میں پولیس نے سڑک کنارے نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0