جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی کی مجرمانہ پالیسیاں ،مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں ،کسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ، اجے کمار سدھوترا

       
مناظر: 421 | 11 Mar 2024  

جموں(نیوز ڈیسک ) نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے بحران اور لوگوں کو درپیش متعدد مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ داربی جے پی کی مجرمانہ پالیسیوں کو قراردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجے سدھوترا نے جموں کے علاقے وجے پور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری بڑھانے اور خاص طور پر نوجوانوں اور کسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیلنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بے روزگاری کے اہم مسئلے کو حل کرنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی دو لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے کھوکھلے وعدے کر رہی ہے جبکہ حقیقت میں روزگار کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی بے عملی بیروزگاری سے دوچار لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔انہوں نے بی جے پی کے توجہ ہٹانے والے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ خالی آسامیوں کو پر کرنے اور ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرکے بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0