اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو شکست دینے کی ضرورت ہے: کانگریس

       
مناظر: 965 | 11 Mar 2024  

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خراب حکمرانی کو بے نقاب کرنے اور آنے والے انتخابات میں اس کے تفرقہ انگیز ایجنڈے کو شکست دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقاررسول وانی نے ضلع رامبن کے علاقے بانہال میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی بدانتظامی اور تفرقہ انگیز ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں کمیونٹیز کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرنے والی قوتوںکے خلاف متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کا دور اقتدار جھوٹے وعدوں اور ایسی پالیسیوںکا مرکب ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے بی جے پی کی پالیسیوں کے مختلف شعبوں پرپڑنے والے منفی اثرات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کے دور حکومت میں محرومی برداشت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے سے ریاست کا درجہ چھین لیاگیا اور لوگوں کو روزگار اور زمین کے حقوق سے محروم کیاگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0