جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

احتجاجی مارچ میں شریک ایک اور بھارتی کسان کی موت

       
مناظر: 288 | 11 Mar 2024  

 

پٹیالہ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے پٹیالہ میں احتجاجی مارچ میں شریک ایک اور بھارتی کسان کی موت ہو گئی جس سے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں مرنے والے کسانوں کی تعداد سات ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والاکسان جس کی شناخت بلدیو سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، سانس کی تکلیف کے باعث پٹیالہ شہر کے راجندرا ہسپتال میں زیر علاج تھا۔بی جے پی کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف اور اپنے مطالبات پر زوردینے کے لئے کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ 26 دنوں میں سات کسان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دریں اثناء ہریانہ کے علاقے مسانی کے قریب ریواڑی-دہلی روڈ پر ایک علیحدہ واقعے میں دو کاروں کوپیش آنے والے حادثے میں چھ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0