جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

محبوبہ مفتی کا کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی مودی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہونے پر زور

       
مناظر: 692 | 11 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی شناخت مٹانے اور ان کی امنگوں کو دبانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد واتفاق کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کے عوام کے حقوق کے لیے اجتماعی آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (PAGD)میں دراڑ کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے 2019 سے پہلے بھی اوراس کے بعد بھی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم کوئی لڑائی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہدانتخابی نشستیں بانٹنے کے لئے نہیں بلکہ ان قوتوں کے خلاف اجتماعی عزم کا اظہار کرنے کے لئے تھی جن کا مقصد علاقے کی شناخت مٹانا، وسائل پر قبضہ کرنا اورخاص طور پر نوجوانوں سے روزگار کے مواقع چھیننا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ انتخابات جیتنا یا ہارنا کوئی بڑی بات نہیں،لیکن مخالفین کو یہ دکھانے کے لئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے جمہوری طریقے سے لڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام کو درپیش سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی دریا میں ڈوب جائے تو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے بلکہ اسے بچانے کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میری لڑائی کرسی کے لیے نہیں ہے۔انہوں نے بھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کے خاندانوں کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ انہیں قانونی مدد کے حصول میں بے شمار مشکلات کا سامنا ہے۔ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0