بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے کشمیریوں کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارک باد

       
مناظر: 950 | 12 Mar 2024  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میرواعظ کشمیر محمد عمر فاروق نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر عالم اسلام خصوصا مسلمانان کشمیر کومبارکباد پیش کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں ایک بار پھر اللہ کی قربت حاصل کرنے کا ایک قیمتی موقعہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیشک یہ مہینہ صرف فجر سے مغرب تک روزہ رکھنے کا ہی مہینہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عظیم روحانی سفر سے عبارت مہینہ ہے جو ہمیں نماز ، دیگر عبادت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم میں پوشیدہ گہری حکمت کو سمجھنے کی دعوت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر ، عاجزی ، انکساری اور سخاوت کادرس دیتا ہے اوریہ وہ مہینہ ہے جب اللہ تعالیٰ کی رحمتوںاور بخششوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔میرواعظ نے کشمیری عوام کوتاکید کی کہ وہ اس بابرکت مہینے کی رحمتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو اللہ کی عبادات کیلئے وقف کریں اورنہ صرف کلام پاک کی تلاوت کریںبلکہ قرآن کریم کے عظیم اور گہرے مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ میرواعظ نے دعا کی کہ یہ رمضان ہم سب کے لیے بے پناہ برکتوں، سکون، آپسی بھائی چارہ اور روحانی ترقی کی نوید لیکر آئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0