جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کشمیری عوام کو کوئی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ، یوسف تاریگامی

       
مناظر: 205 | 12 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے نریندر مودی کے حالیہ دورہ سرینگر کو مایوس کن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت کشمیری عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی کے جلسے میں شرکت کیلئے لوگوں کو مجبور کرنے کی مذمت کی اور اسے جمہوری اور سیاسی اصولوں اور انفرادی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا۔انہوں نے کہاکہ سرینگر میں نریندر مودی کے جلسے کے انعقاد کیلئے سرکاری مشینری کا بھرپور استعمال کیاگیا اور سرکاری ملازمین کو جلسے میں شرکت کیلئے مجبور کیاگیا۔ یوسف تاریگامی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کواجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی ریاستی شناخت اورجمہوری حقوق کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے دہشت گردی کی مختلف اقسام کو بنیادی جمہوری اور انسانی حقوق سے انکار سے منسوب کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے لوگ دہشت گردی پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی ریاستوں پنجاب اور ناگالینڈ میں دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان ریاستوں میں دفعہ 370کی منسوخی کی وجہ سے نہیں بلکہ بنیادی جمہوری اور انسانی حقوق سے محرومی کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔یوسف تاریگامی نے انتخابی بانڈز کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس مقدمے میں درخواست گزاروں میں شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ان بانڈز کے ذریعے مالی فنڈنگ کی وجہ سے ملک میں سیاسی نظام خراب ہوگیا ہے اور اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0