جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی آن ، بان ، شان لڑا کا تیجس پاکستانی قصبوں کا وڑائچ طیارہ نکلا ، ایک اور اڑن کھٹولا زمین بوس

       
مناظر: 260 | 13 Mar 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کا تیجس(Tejas) طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ میں جہازوں کی تباہی اب روز کا معمول بن گئی ہے، بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی فوج کی جاری ”بھارت شکتی“ مشقوں کے دوران فضائیہ کا تیجس(Tejas) طیارہ گر کر تباہ ہوا۔
حادثے کے دوران پائلٹ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا جس سے جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔
یاد رہے گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، جولائی 2022 ء میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیں کچھ عرصہ قبل بھارتی فضائیہ کے بڑھتے ہوئے فضائی حادثوں کے بعد ان کے جہازوں کو ”اڑتے تابوت“ کا نام دیا گیا تھا تیجس(Tejas) طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھربھارتی فضائیہ کی نااہلی دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0