پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پرانا گولہ پھٹنے سے ایک شخص زخمی

       
مناظر: 798 | 13 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت چنار سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے چاندلی میں ایک پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے شدید زخمی ہوا۔اسے علاج کے لئے میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے قریب اور مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی طرف سے داغے گئے بہت سے مارٹر گولے بغیر پھٹے پڑے ہوئے ہیں اوریہ گولے اچانک پھٹ جاتے ہیں جوکئی لوگوں کے زخمی اورہلاک ہونے کا باعث بنتے ہیں۔
دریں اثناء ضلع ادھم پورکے علاقے گرنائی اور ضلع اسلام آبادکے علاقے اچھہ بل میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہوگئی ہے جن میں سیدہ بیگم، شہزاد حسین، مبشر حسین اور ومل کمار شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0