ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں” سی اے اے “کے نفاذ کا واحد مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے، مشعال ملک

       
مناظر: 366 | 14 Mar 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (پی سی او) کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک جو غیر قانونی طور پر قید سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ ہیں نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی نے شہریت ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) عام انتخابات کی آمد آمد پر نافذ کیا تاکہ ہندوؤں کو خوش کر کے انکے ووٹ حاصل کیے جاسکے۔انہوںنے کہا کہ یہ ایک متعصبانہ قانون ہے جسکا مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور انہیں بھارت سے بے دخل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی فسطائی حکومت نے اس قانون کو صرف اور صرف اپنے سیاسی مقاصد کیلئے نافذ کیا ، اس سے فرقہ واریت کے شعلے مزید بھڑکیں گے ۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں خاص طور پر مسلمان پہلے ہی تمام حقوق سے محروم ہیں اور مودی حکومت نے انکا جینا محال کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے نفاذ سے محض ایک مخصوص طبقے کو فائدہ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھارت میں جابسنے والے مسلمانوں کو ملک سے نکال باہر کیا جائے گا ۔
مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں اور مودی حکومت کو متنازعہ قانون واپس لینے پر مجبور کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0