ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

’مالی حالات بہتر ہونگے‘ پُرامید پاکستانیوں کی شرح میں 10فیصد اضافہ ہو گیا

       
مناظر: 497 | 14 Mar 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں مالی حالات بہتر ہونے کی امید رکھنے والے شہریوں کی شرح میں گزشتہ سِہ ماہی کے مقابلے 10فیصد اضافہ ہوگیا۔
اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پُرامید پاکستانیوں کی شرح گزشتہ سِہ ماہی کے مقابلے میں 10فیصد بڑھ گئی ہے۔
سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 35فیصد پاکستانیوں نے مستقبل میں اپنے مالی حالات میں بہتری کی اُمید کا اظہار کیا، ان شہریوں کا ماننا ہے کہ پاکستان میں مالی حالات بہتر ہوں گے۔
دوسری جانب سروے میں 35 فیصد پاکستانی مایوس نظر آئے جن کا کہنا ہے کہ مالی حالات مزید کمزور ہوں گے، مایوسی کا اظہارکرنے والے پاکستانیوں کی شرح 2فیصد بڑھ کر 43 فیصد پر دیکھی گئی، ملکی مجموعی اور معاشی صورتحال پر پاکستانیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ تناسب نومبر 2023کی سطح پر برقرار ہے۔
ادھر 88 فیصد نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ 60 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کو کمزور کہا ہے، مستقبل میں ملکی معیشت میں بہتری کی امید کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 فیصد کم ہوکر 27 فیصد پر آگئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0