بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی حکومت میں کشمیر ی انتہائی گھٹن محسوس کر رہے ہیں، کانگریس

       
مناظر: 384 | 15 Mar 2024  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت میں مقبوضہ علاقے کے لوگ انتہائی گھٹن محسوس کر رہے ہیں اور تبدیلی کے لیے ترس رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے رہنما رمن بھلا نے جموں میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کے مصائب و مشکلات کے تئیں انتہائی بے حسی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے الگ کر اس سے اسکی عوام دشمن پالیسیوں کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0