سری نگر(نیوز ڈیسک )یپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی سربراہ محبوبہ مفتی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرستانہ پالیسیوں ، تقسیم اور انتشار کی سیاست کو ناکام بنانے کیلئے اپنے حق رائے دہی کا درست استعمال کریں۔
محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکواٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی نے فرقہ پرستی کو فروغ دینے اور مذہبی کشیدگی بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا لہذا شہریوں بالخصوص مسلم کمیونٹی کو چاہیے کہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں اور اس جماعت کے مذموم ایجنڈے کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ناکام بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بے روز گاری اور مہنگائی جیسے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے سی اے اے جیسے متنازعہ قوانین کا نفاذ عمل میں لا رہی ہے ۔ انہوں نے بھارت بھر میں مسلمانوں کے گھروں ، مدارس اور مساجد کی مسماری کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اشتعال انگیز کاررائیوںکا حکمت و دانائی سے مقابلہ کریں اور ووٹ کی طاقت سے بی جے پی کو شکست دیں۔