بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

قوم پرستوں کی مہم مسترد، آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا

       
مناظر: 333 | 12 Jan 2023  

 

مظفر آباد(نمائندہ پیارا کشمیر ) بلدیاتی نمائندوں کے حلف پرنام نہاد قوم پرست عناصر کا پروپگنڈہ اور اعتراضات کشمیری عوامی نمائندوں نے مسترد کردئے ، ریاست بھر سے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا جس میں پاکستان اور نظریہ اسلام سے وفاداری کا حلف بھی شامل ہے ، حلف برداری سے ایک روز قبل بعض نام نہاد قوم پرست عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حلف پر اعتراض کرتے ہوئے حلف نا منظور کی مہم چلائی گئی تھی ، جسے آزاد کشمیر بھر کے منتخب نمائندگان نے مسترد کردیا ہے اور کسی جگہ سے کسی ایک نمائندے کی جانب سے بھی حلف پر اعتراض کی شکائت موصول نہیں ہوئی ۔ حالانکہ یہی قوم پرست عناصر دعویٰ کر رہے تھے کہ ان کے 3سو سے زیادہ نمائندے منتخب ہوئے ہیں ۔ بھمبر سے نیلم تک نو منتخب بلدیاتی کونسلروں نے حلف اٹھا لیا، 31 سال بعد ہو نے والے بلدیاتی انتخابا ت کے بعد ہو نے والی حلف بر داری کی تقریبات میں زبر دست جو ش وخروش ، اقتدارنچلی سطح پرمنتقلی کا ایک اور مر حلہ مکمل ، میرپور، سماہنی پونا ، اسلام گڑھ ، کو ٹلی ، رالا کو ٹ ،بر نالہ باغ ، ریڑہ ،دھیرکوٹ ، ہٹیاں بالا ، چناری ، مظفر آباد ، نیلم ،کھوئی رٹہ اور تمام علاقوں کے کو نسلروں نے متعلقہ ڈی سیز ، اے سیز سے حلف لیا مظفرآباد میں قائم بلدیہ ہال کی رونقیں پھر سے بحال ، دارالحکومت کے 36 میونسپل کونسلرز اور 41ممبر ضلع کونسلرز نے حلف ٹھا لیا ٗ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کونسلر زاور ممبر ضلع کونسل سے حلف لیا ٗ ، ریاست کی سب سے بڑی میونسپل کارپوریشن میر پور کے ممبران سے ڈپٹی کمشنرچوہدری امجد اقبال نے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میونسپل کارپوریشن کے ہال میں منعقد ہوئی۔بلدیاتی الیکشن کے دو مرحلے مکمل ٗ تیسرے مرحلہ میں مخصوص نشستوں کے لیے بھی آج شیڈول جاری ہو جائے گا۔اس کے بعد میئر اور چیئر مین ضلع کونسل کا انتخاب کامیاب ہونے والے نمائندے خود کریں گے ۔ اس کا شیڈول بھی الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0