بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ وادی میں پراسرار آتشزدگی کے 25سو واقعات، کولگام میں آگ لگنے سے دکان خاکستر

       
مناظر: 784 | 14 Jan 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع کولگام میں آتشزدگی کیوجہ سے دکان خاکستر ہو گئی۔
کولگام کے مرکزی بازار میں آج دوپہر کے وقت سبزی کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر سروسز کی بروقت مداخلت کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے سے رک گئی۔ آگ لگنے سے شیراز احمد نامی ایک مقامی شخص کی دکان کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ برس یکم جنوری سے 31 دسمبر تک وادی میں آتشزدگی کے 25سو واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں کل 17سو عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 37 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مقبوضہ علاقے کی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران آتشزدگی سے رہائشی مکانوں، کاروباری و مذہبی مراکز سمیت اربوں روپے مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہو گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0