سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بڈگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔
فوجیوں نے ضلع کے علاقے ریڈبگ ماگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے علاقے میں فائرنگ بھی کی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔