صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صدر روڈ پر ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کی آواز دو ردور تک سنی گئی ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور صدر کے قریب دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور ایمبولینس سروسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاورمیاں سعید کے مطابق پشاور میں صدر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
