\
بدھ‬‮   3   دسمبر‬‮   2025
 
 

ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں

       
مناظر: 676 | 3 Dec 2025  

ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیگریشن درخواستیں روکنے والے ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔  ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اقدام گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے مہاجرین خاص طور پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی اسکریننگ اور آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔