سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج سری نگر جموں شاہراہ برف باری کیوجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رام بن اور قاضی گنڈ میں برف باری کے باعث شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔ایک افسر نے بتایا کہ دونوں علاقوںمیںلینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملبہ اور برف ہٹائے جانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔
سری نگر جموں شاہراہ برف باری کی وجہ سے بند
مناظر: 377 | 21 Jan 2023