\
پیر‬‮   8   دسمبر‬‮   2025
 
 

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع

       
مناظر: 886 | 8 Dec 2025  

پاکستان کیلئے قسط کی منظوری  سے  متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج آٹھ دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان 102 ارب ڈالر قرض کی قسط کیلئے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔