\
جمعہ‬‮   12   دسمبر‬‮   2025
 
 

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

       
مناظر: 449 | 12 Dec 2025  

آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظان صحت کےمنصوبوں کیلئے استعمال ہو گی، رقم سے پنجاب میں شہری انتظامیہ کی ادارہ جاتی اور مالی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے 16 شہروں میں شروع کیا جائے گا، پروگرام سیوریج سسٹمز، پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں مدد کرے گا۔

واضح رہے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کے بعد امریکی ایگزم بینک نے بھی پاکستان کیلئے ایک ارب ، 25 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔