سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کپواڑہ کرناہ روڈضلع میں شدید برف باری کے باعث آج چوتھے روز بھی بند ہے ۔
روڈ بندہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کرناہ کے رہائشیوں کی دو میتیں کپواڑہ میں پھنسی رہیں جبکہ ان کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ میتوںکو جلد از جلد ہیلی کاپٹرکے ذریعے ان کے گھر پہنچایا جائے۔ وفات پانے والوں میں سے ایک کے رشتہ دار نے کہا کہ ہم گزشتہ تین دن سے ذہنی صدمے سے گزر رہے ہیں کیونکہ ہم بے بس ہیں۔35 سالہ محمد رفیق گردے فیل ہونے کے باعث سرینگر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ گزشتہ چار سال سے ڈائیلاسز پر تھے۔ ایک اور نوجوان اپنی شادی کے دو دن بعد ہی بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک المناک حادثے میں جاں بحق ہو گیاتھا۔
دریں اثنا ء کپواڑہ کرناہ روڈ پر سرنگ کی تعمیر میں حکام کی ناکامی پر جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، کرناہ کے لوگوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔