چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب کا کہنا ہے کہ کنسورشیم کی خواہش تھی پی آئی اے کے 100 فیصد حصص خریدے جائیں، فوجی فرٹیلائزر کنسورشیم میں شامل ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ہمارا قومی ادارہ ہے اور اس نے بہت اچھے دن دیکھے ہیں۔ یہ بہترین ایئر لائن ہے۔اس کے تمام ملازمین اہل ہیں اور کام کو اچھے سے جانتے ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری شفاف طریقے سے مکمل ہوئی ہے، قومی ائیر لائن میں نیا سرمایہ لگے گا۔سرمایہ کاری سے پی آئی اے صارفین کو اچھی سروس فراہم کرسکےگی۔
شفاف نجکاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا،سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی،لوگوں کو روزگار ملے گا۔ پی آئی اے کو دوبارہ سے عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے۔
