\
ہفتہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2025
 
 

پاکستان کا یمن میں امن اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

       
مناظر: 956 | 27 Dec 2025  

پاکستان نے یمن میں امن اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یمن میں حالیہ پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان یمن میں سعودی عرب کی امن اور استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

پاکستان یمن میں قیام امن کیلئے متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو سراہتا ہے اور یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

امید ہے کہ فریقین یکطرفہ اقدام سے گریز کریں گے جس سے صورتحال کشیدہ ہو، فریقین مذاکراتی سیاسی حل کیلئے تعمیری اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کریں۔

امید ہے سفارتی کوششیں پائیدار امن کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کا باعث بنیں گی، وزارت خارجہ نے کہا کہ توقع ہے سفارتی کوششیں یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

واضح رہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور جنوبی یمن میں عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں گروپوں میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔