اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

آر ایس ایس کے رکن کا 30ہزارمساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

       
مناظر: 906 | 24 Jan 2023  

جودھ پور(نیوز ڈیسک ) بھارت میںہندوتوا تنظیموں راشٹریہ سو ائم سیوک سنگھ اور وشو اہندو پریشد کے رہنما ایشور لال نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیمیں بھارتی ریاست راجستھان میں 30ہزارمساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترشول دیکشا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل کی جانب سے ہندوئوں میں ترشول تقسیم کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے رام مندر بنا دیا ہے اور اب ہمیں تیس ہزار مساجد کو مندروں تبدیل کرنا ہے۔اپنی تقریر میں ہندوتوا رہنما نے حلال مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حلال مصنوعات کبھی نہ خریدیں کیونکہ اس کا پیسہ مسلمان کو ملتا ہے۔ایشورلال نے ملک میں آبادی کنٹرول کا قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بجرنگ دل آبادی کنٹرول قانون کو نافذ کرنے میں حکومت کی مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم بھارت کوایک ہندو راشٹر بنائے گی۔
دریں اثناء ایک اور بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہریدوار میں لائوڈ سپیکر پرا ذان دینے پر پانچ مساجد پر جرمانہ عائد کیا گیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0